عوامی مخالفت کے باوجود جاپان میں جوہری ری ایکٹر پھر بحال، جلد کام شروع کر دے گا

عوامی مخالفت کے باوجود جاپان میں جوہری ری ایکٹر پھر بحال، جلد کام شروع کر دے ...

ٹوکیو(اے پی پی) عوامی مخالفت کے باوجود جنوبی جاپان میں جوہری توانائی سے چلنے والے ایک ری ایکٹر میں ایندھن بھر دیا گیا جو جلد ہی اپنا کام شروع کر دے گا۔رپورٹ کے مطابق زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں فوکوشیما جوہری حادثے کے بعد جاپان میں کام شروع کرنے والا یہ پہلا جوہری ری ایکٹر ہے۔ اس پلانٹ کے منتظم ادارے کیوشو الیکٹرک پاور کے مطابق گزشتہ ہفتے معائنے کے بعد اسے اس پلانٹ کو شروع کرنے کی ہدایات مل چکی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اگلے 4 روز میں اس پلانٹ میں 157 جوہری راڈز بھر دی جائیں گی اور اگست میں کسی وقت یہ پلانٹ فعال ہو جائے گا۔

مزید : عالمی منظر