’’پاکستان‘‘کی خبر پر ایکشن،ایل او ایس گندا نالہ کی سڑک پر کام شروع

’’پاکستان‘‘کی خبر پر ایکشن،ایل او ایس گندا نالہ کی سڑک پر کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبرنگار سے) روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن،ہزاروں لوگوں کی سنی گئی ،مال روڈ سے موٹر وے براستہ ایل او ایس گندا نالہ سڑک پر کام شروع کر دیا گیا،مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق مال روڈ سے ایل او ایس گندانالہ براستہ برڈوڈ روڈجو کہ موٹر وے تک جاتی ہے،پر چھ ماہ پہلے کام شروع ہوا تھامگر بعد ازاں کام روک دیا گیاحالانکہ جیل روڈ پر واقع کچی آبادی محمدیہ کالونی ،جو کہ گندے نالے کے اوپر آباد تھی کوچھ ماہ قبل گرا دیا گیا تھااور کچی آبادی سے ملحقہ دکانیں بھی گرادی گئی تھیں جبکہ برڈ وڈ روڈ پر موجود انکروچمنٹس پر بھی نشانات لگا دیے گئے تھے اور انکروچمنٹس گرانے کے بعد کام شروع کیا جانا تھا مگر بغیر کوئی وجہ بتائے کام روک دیا گیا تھاجس سے شہریوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی تھی خاص کر کچی آبادی کے مکینوں میں بڑ ی مایوسی چھا گئی تھی کہ ہمارے گھر بھی ہم سے چھین لیے گئے ہیں اور سڑک بھی نہیں بنائی جا سکی اور اب جبکہ کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے،تو تمام متاثرین میں خوشی اور اطمینان پا یا جاتا ہے کہ اب سڑ ک تعمیر ہونے سے ہمارے واجبات کی ادائیگی بھی ہو جائے گی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سڑک کے بننے سے مال روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو جائے گامال روڈ گورنر ہاؤس کے سامنے سے یہ سڑک برڈوڈوڈ روڈ سے سیدھی براستہ ایل او ایس،سمن آباد ،گلشن راوری سے ہوتی ہوئی موٹر وے تک جائے گی جس کے باعث ٹریفک کے بہاؤ میں کافی حد تک روانی آجائے گی اس حوالے سے جب ’’ٹیپا‘‘ افسران سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ سڑک تعمیرہونے والی جگہ پر تجاوزات تھیں ،وہ ’’واسا‘‘ نے ختم کروانی تھیں،اب انکروچمنٹس ختم کرائی جا رہی ہیں تو کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔