حکمران ٹولہ قومی وسائل کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے،جمیل ملک

حکمران ٹولہ قومی وسائل کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے،جمیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ شریف حکمرانوں کا طرز حکمرانی بادشاہوں جیسا ہے ، رویہ تبدیل نہ کیا تو مہنگائی،بے روزگاری اور ناانصافی کے مارے عوام حکمرانوں کا باجا بجا دینگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا حکمران ٹولہ قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے ،وزرا،مشیراور اراکین پارلیمنٹ قبضہ گروپوں کے شراکت دار ہیں، صوبہ کے مختلف شہروں میں قیمتی سرکاری ونجی اراضی پر قبضوں میں برسراقتدار جماعت کے لوگ ملوث ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، پولیس مسلم لیگ(ن) کی لونڈی بن چکی اور تھانوں میں ٹاؤٹوں کا راج ہے ، ہرطرف رشوت کا بازارگرم اور اقرباپروری کا دوردورہ ہے،انصاف نام کی دور دور تک کوئی چیزنظرنہیں آرہی ، کرپشن، کمرتوڑ مہنگائی،بے روزگاری،لوڈ شیڈنگ اورمعاشی ناانصافی نے لوگوں کا بھرکس نکال دیا ہے اور غریب طبقات خود کشیوں پر مجبور ہیں، خوف خدا سے عاری حکمران بڑے مگر مچھوں سے ٹیکس لینے کی بجائے متوسط طبقات کو ٹیکسوں کے جال میں پھنسا رہے ہیں۔