ناول نگار اور افسانہ نگار عبداللہ حسین کی یاد میں تعزیتی اجلاس

ناول نگار اور افسانہ نگار عبداللہ حسین کی یاد میں تعزیتی اجلاس
ناول نگار اور افسانہ نگار عبداللہ حسین کی یاد میں تعزیتی اجلاس

  


لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل (الحمراء) کے زیر اہتمام ملک کے نامور ناول نگار اور افسانہ عبداللہ حسین کی یاد میں تعزیتی اجلاس الحمراء ادبی بیٹھک میں منعقد میں ہوا۔ ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں تمام حاضر ین کا شکریہ ادا رکرتے ہوئے کہاکہ آج ہم سب اُداس ہیں عبداللہ حسین کی وفات اُردو کے لیے جہاں ایک بہت بڑا نقصان ہے وہاں لاہورآرٹس کونسل بھی ایک عالمی پائے کی ادیب سے محروم ہوگئی ہے۔ عطاء الحق قاسمی نے کہا کہ ہر ادیب ان کے کام سے محبت کیے بغیر آگے بڑھ ہی نہیں سکتااس اجلاس میں مسعود اشعرء ، ڈاکٹر قاسم بھگیو، اصغر ندیم سید ، روف طاہر، جاوید اقبال(کارٹونسٹ)، صغریٰ صدف، صوفیہ بیدار، رخشندہ نوید،ابرا رندیم ،امجداسلام امجد، عطاء الرحمان، غافر شہزاد، بشری اعجاز ،،مسعود اختر اوردیگر نے شرکت کی۔اجلاس کی نظامت اصغر ندیم سید نے کی۔

مزید : کلچر