یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ لاہور میں پیپلز پارٹی کمزور ہو رہی ہے، ثمینہ خالد

یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ لاہور میں پیپلز پارٹی کمزور ہو رہی ہے، ثمینہ خالد

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر بلکل غلط ہے کہ لاہور میں پیپلز پارٹی کمزور ہو رہی ہے ہم نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں بھی بھرپور طریقے سے حصہ لیا تھا اور آئیندہ کے بلدیاتی الیکشن میں بھی ہم لاہور کی ہر یونین کونسل سے الیکشن میں حصہ لیں گے اور اپنے امیدوار کھڑے کریں گے ہم نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ہماری تنظیم کے زونل صدور اور ڈسٹرکٹ صدور نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بھی کام کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ہم نے پارٹی کی مختلف کمیٹیاں بھی بنا رکھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی خواہش رکھنے والے یاد رکھیں کہ ان کی یہ خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہو گی پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے اور اس کو چھوڑنے والے ماضی کا حصہ بن جاتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کو عوام کے دلوں سے نکالنے میں ناکام ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے کہ جس کی جڑیں عوام کے اندر ہیں اور یہی جماعت وفاق کی علامت جماعت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1