حکومت مہنگائی پر قابوپانے میں ناکام ہو چکی ہے،میاں ایوب

حکومت مہنگائی پر قابوپانے میں ناکام ہو چکی ہے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت اپنی نااہل پالیسیوں کی بدولت مہنگائی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے ، لوڈشیڈنگ بحران کے باعث رمضان المبارک میں صنعتیں بند ہوچکی ہیں اور تما م چھوٹے تاجر اپنا کام بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں جس کے باعث بیروزگاری اور مہنگائی کے شرح میں کئی سو گنا اضافہ ہوچکا ہے ، لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہوچکے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث رمضان المبارک میں لوگ فاقوں سے روزہ رکھنے پر مجبور ہیں اور مہنگائی کے باعث غریب عید کی خوشیاں بھی نہ دیکھ سکیں گے ، 6ماہ میں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے داروں نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے لوڈشیڈنگ کے باعث بیروزگاری میں اضافے سے خود کشیوں کے رجحان میں بھی اضافہ ہوچکا ہے ۔میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بجٹ میں مختص تمام اداروں کے فنڈ روک کر اورنج ٹرین اور میٹرو پر لگائے جارہے ہیں تو دوسری جانب قوم کو نندی پور، ساہیوال میں کول پراجیکٹ کے مکمل ہونے کی باتیں کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں حکومت توانائی بحران حل کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں ہے اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہوتا ۔