اے بی سی ڈی ٹو میں گائے ہوئے گانے بے زبان کی مقبولیت میں اضافہ

اے بی سی ڈی ٹو میں گائے ہوئے گانے بے زبان کی مقبولیت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار شردھا کپور کے فلم اے بی سی ڈی ٹو میں گائے ہوئے گانے بے زبان کو بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار شردھا کپور کی فلم اے بی سی ڈی ٹو، جس نے اب تک 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔ انہوں نے فلم میں ایک گانا بے زبان بھی اپنی آواز میں گایا ہے۔ اس گانے کو بڑے پیمانے پر نہ صرف مداحوں نے سراہا ہے بلکہ فلم نگری سے وابستہ کئی اہم شخصیات نے ان کے گائے ہوئے کو سراہا ہے اور انہیں مبارک بادکے پیغامات اور فون کال بھی کی ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ورون بھون اور برابھود دیو شامل ہیں۔ فلم کی سینما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔

مزید :

کلچر -