پی پی کے سابق ایم پی اے ملک شمشیر سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

پی پی کے سابق ایم پی اے ملک شمشیر سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمد سرور سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شمشیرحیدروٹو نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔گزشتہ روز ملک شمشیر حیدروٹو نے اپنے دیگر ساتھیوں آصف کا ٹھیا اور سعد اللہ بلوچ سمیت کے ہمراہ تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقعہ پر ڈپٹی آرگنائزر پنجاب محمد سبطین خان سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقعہ پرتحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والی سیاسی جماعتوں کادورہمیشہ کیلئے ختم ہو رہا ہے کیونکہ قوم کے سامنے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکاہے اور عوام اب کر پٹ سیاستدانوں کو اقتدار نہیں جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور نیب کی سپر یم کورٹ میں جمع کروائی جانیوالی رپورٹ میں حکمرانوں کے کر پٹ ہونے پر مہرلگ چکی ہے اور ایسے کر پٹ حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں انکو گھر کو جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی سیاست کا مقصد صرف اور صرف ملک کو کر پٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات دلا کر ملک کو حقیقی معنوں میں تر قی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسر ی جماعتوں سے سیاسی لوگوں کی تحر یک انصاف میں شمولیت سے ہماری پارٹی پنجاب بھر میں مزید مضبوط ہوگی اور بلدیاتی انتخابات میں ہم اپنے سیاسی مخالفین کو سر پر ائز دیں گے ۔