عوام کرپشن مافیا کے درمیان شٹل بنے ہوئے ہیں،ناصر اقبال خان

عوام کرپشن مافیا کے درمیان شٹل بنے ہوئے ہیں،ناصر اقبال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدور فاروق چوہان ،تنویرخان،آصف چٹھہ ، میاں زاہدلطیف،صدریوکے رانابشارت علی خاں ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرپنجاب یونس ملک ، نائب صدورشیخ طلال امجد،راناظفراللہ خاں،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدر فیصل آباد منڈی بہاؤالدین مرزاخالدمحمود اورصدرقصور اویس علی نے کہا ہے کہ عوام کے آگے کھائی اورپیچھے کنواں ہے،ان کی آہیں اور فریاد کون سنے گا۔بیچارے لوگ مافیاز کے درمیان شٹل بنے ہوئے ہیں،عام اورکمزورپاکستانیوں کی شنوائی نہ ہوناایک المیہ ہے کوئی توہوجوان غمزدوں کی دادرسی اوران کی محرومیوں کامداوا کرے ،مافیازعوام کااستحصال کریں توبات سمجھ آتی ہے مگرریاستی ادارے بھی شہریوں کے بنیادی حقوق کی پرواہ نہیں کرتے ۔اگربنک سے دولاکھ قرض وصول کرنیوالے شہری کی دو قسطیں شارٹ ہو جا ئیں تواس کی گردن دبوچ لی جاتی ہے جبکہ دو چار سوکروڑہڑپ کرنیوالے اشرافیہ کلب کے بااثر ممبران پرکوئی ہاتھ نہیں ڈالتا جیلیں بیگناہوں جبکہ اسمبلیاں ملزمان سے بھری پڑی ہیں وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ سیاستدانوں نے ماضی میں ایک دوسرے کااحتساب کیا اورنہ آئندہ کریں گے جب کبھی ان میں سے کسی کی کھال اتارنے کاوقت آیا تودوسرے اُس کی ڈھال بن جاتے ہیں ۔۔