نوجوان اداکارہ وپرفارمر قسمت بیگ کیلئے ٹیلنٹ ایوارڈ2015

نوجوان اداکارہ وپرفارمر قسمت بیگ کیلئے ٹیلنٹ ایوارڈ2015
نوجوان اداکارہ وپرفارمر قسمت بیگ کیلئے ٹیلنٹ ایوارڈ2015

  


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور کے مقامی ہال میں گزشتہ روز ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ریسلنگ ایسوسی ایشن ندیم پہلوان تھے۔اس موقع پر نوجوان اداکارہ وپرفارمر قسمت بیگ کو ٹیلنٹ ایوارڈ2015دیا گیا۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم پہلوان نے بتایا کہ قسمت بیگ نے تھوڑے عرصہ میں اپنی محنت اور لگن سے شوبز میں نمایاں مقام بنایا ہے میری دعا ہے کہ وہ مستقبل میں مزید ترقی کرے ۔میں قسمت بیگ کے ساتھ ساتھ اس تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام فنکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں ندیم پہلوان نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہوتا ہے شوبز سے وابستہ تمام فنکاروں کو چاہیے کہ وہ محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ وہ بھی ایوارڈ کے مستحق ہوں۔

مزید : کلچر