فلم‘ ٹی وی اور تھیٹر کے کئی سینئر فنکاروں کی مصروفیات اور مقبولیت میں اضافہ

فلم‘ ٹی وی اور تھیٹر کے کئی سینئر فنکاروں کی مصروفیات اور مقبولیت میں اضافہ

لاہور (اے پی پی) فلم‘ ٹی وی اور تھیٹر پر متعدد زائد عمر فنکاروں کی مصروفیات اور مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راحیلہ آغا‘ صائمہ‘ ثمینہ احمد‘ صبا فیصل‘ عابد علی‘ صبا پرویز‘ قوی خان‘ مصطفی قریشی‘ اورنگ زیب لغاری ‘ راشد محمود‘ خالد بٹ‘ ماریہ واسطی‘ قاضی واجد‘ محمود اختر‘ فلمسٹار‘ شفقت چیمہ‘ عثمان پیرزادہ ودیگر بہت سے فنکار ٹی وی ڈراموں اور دیگر پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔ ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہم پر ایک تو خدا کی رحمت ہے اور دوسرے ہماری فنی سرگرمیوں میں برسوں کی ریاضت اور سخت محنت بھی شامل ہے۔ ان فنکاروں نے کہا کہ آج کے نئے فنکاروں میں جو محنت کرے گا کل وہ بھی ہماری طرح طویل عرصہ تک اپنی مقبولیت برقرار رکھ سکے گا۔

مزید : کلچر