شہباز شریف لوڈشیڈنگ کے خلافکب کیمپ لگائیں گے،نرگس فیض ملک

شہباز شریف لوڈشیڈنگ کے خلافکب کیمپ لگائیں گے،نرگس فیض ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق پارلیمانی سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ شہباز شریف کب مینارپاکستان پر لو ڈ شیڈنگ کے خلاف کیمپ لگائیں گے لو ڈشیڈنگ چھ ماہ میں ختم کرنے کا اعلان کرنے والے خاموش کیوں ہیں اب وہ جواب کیوں نہیں دیتے۔میڈیا کے دباؤ پر وزیر اعظم نے کراچی کادورہ کیا کراچی ہی نہیں پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لاتعداد انسانی جانوں کی ضیاع کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے




ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں وفاقی وزراء کا دورہ نمائشی رہا اس دو رے سے متاثرین کو کوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ وہاں امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہیں وفاقی وزراء کو بہت دیر سے یا د آیا کہ کراچی میں ان گنت لوگ لو ڈشیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ابھی تک متاثرین کے لئے کچھ نہیں کیا گیاعوام بجلی سے محروم ہیں مگر وفاقی حکومت کچھ کرنے کے بجائے صرف بیانا ت دے رہی ہے حیرت ہے کہ وفاقی حکومت اپنی غلطی تسلیم نہیں کررہی سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں