اداکاری کرنے کو بہت دل کرتا ہے ،کرشمہ کپور

اداکاری کرنے کو بہت دل کرتا ہے ،کرشمہ کپور
 اداکاری کرنے کو بہت دل کرتا ہے ،کرشمہ کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ میں میرا بہت دل کرتا ہے کہ میں اداکاری کروں او ر جلد ہی میں ضرو ر فلم میں کام کروں گی ان خیالات کاا ظہار انہوں نے انٹرویو میں کیا اداکارہ نے کہا کہ مجھے وہ وقت بہت یاد آتا ہے جب میری فلم ریلیز ہونے والی ہوتی تھی اور میں شدت سے اس کا انتظار کرتی تھی اور جب میری فلم کامیابی حاصل کرتی تھی تو اس وقت مجھے بہت زیادہ اچھا لگتا ہے ہمیشہ میں نے محنت سے کام کیا ہے اور مجھے اسکا صلہ بھی ملا ہے محنت سے انسان کچھ بھی حاصل کرسکتا ہے



کرشمہ کپور نے کہا کہ میں نے انڈسٹری میں ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کیا اور آ ج بھی میری خواہش ہے کہ میں شائقین کے لئے اداکاری کروں اور ان کا دل جیتنے کی کوشش کروں۔

مزید :

کلچر -