تنظیم اتحاد امت نے ملک بھر میں یوم فتح مکہ بھر پور انداز میں منایا

تنظیم اتحاد امت نے ملک بھر میں یوم فتح مکہ بھر پور انداز میں منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام چاروں صوبوں اور آزادکشمیر میں یوم فتح مکہ منایا گیا اس سلسلہ میں مرکزی تقریب جامع مسجد حنفیہ پنج پیر داتانگر لاہورمیں زیر صدارت چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی منعقد ہوئی اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتح مکہ روادری کا عالمی دن ہے کیونکہ اس دن اللہ کے نبی ﷺ نے عام معافی کا اعلان کرکے دنیا کو امن کا درس دیا ۔ فتح مکہ کے دن حق آگیا اور باطل مٹ گیا تھا کیونکہ فتح مکہ فتوحات کی عالمی تاریخ میں ایک منفرد اور بے مثال واقعہ ہے جو اسلام کی تاریخ میں اہم حیثیت حاصل رکھتا ہے اس تاریخی فتح سے کفروشرک اورظلم کا باطل نظام سرزمین عرب شریف سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نیست ونابود ہوگیا ۔مفتی مسعود الرحمن نے جامع مسجد حنفیہ غوثیہ مزنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتح مکہ کے موقع پر ایسے ایسے بدترین کفار کو معافی مل گئی جن کے گناہ ان کی عمروں سے زیادہ تھے لیکن اللہ کے نبی ﷺ نے عام معافی کا اعلان کر کے انسانی ہمدردی کادرس دیا ۔ پیر سید کرامت علی شاہ علی پورسیداں نارووال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتح مکہ کے تاریخ ساز دن عفوودرگزر اورحسن معاشرت کا عملی نمونہ ہے ۔ سیالکوٹ میں علامہ عبدالجبار ،گوجرانوالہ میں علامہ ندیم احمد نعیمی ،ایبٹ آباد میں ظہور نعیمی،قصور میں علامہ جمشید الرحمن ،مرید کے میں مولانا وقاص عظیم ،شیخوپورہ حاجی اویس قادری ، مولانا رضوان قادری شکرگڑھ،عبدالجبار ،چنیوٹ میں مولاناثقلین چشتی ، کراچی میں مفتی جمیل احمد نعیمی ، کوئٹہ میں مولاناصدام بزدار،،پشاور میں شمس الرحمن شمس ،مظفر آباد آزاد کشمیر میں صاحبزادہ حمیدالدین برکتی،میر پور میں پیر سید غلام یسین شاہ ،راولپنڈی میں صاحبزادہ عثمان غنی ،، ملتان میں حافظ فاروق خان سعیدی ،پیر فضیل عیاض قاسمی موہڑہ شریف ،سیالکوٹ میں صاحبزادہ حامد رضا ،جھنگ میں خواجہ نورالزمان اویسی ،کھاریاں میں علامہ شمس الدین ،مریدکے میں علامہ منشاء تابش قصوری ،کرامانوالہ میں پیر سید نبیل الرحمن ،قلعہ کالروالا میں مفتی محمد افضل باجوہاور،سکھرمیں علامہ غلام رسول قادری حیدرآباد میں علامہ محمد ریاض ،سکھر میں علامہ مفتی محمد عارف سعیدی ،فیصل آباد میں علامہ باغ علی رضوی اوردیگر شہروں تقریبات کا انعقاد ہوا۔