یوم علیؓ کا مرکزی جلوس مبارک حولی سے صبح 9بجے برآمد ہو گا

یوم علیؓ کا مرکزی جلوس مبارک حولی سے صبح 9بجے برآمد ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )مجلس وحدت مسلمین لاہور کے اعزادار سیل کا اجلاس، صدارت حاجی امیر عباس مرزا نے کی،اجلاس میں سید اسد عباس نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب،ایم ڈبلیو ایم عزاداری سیل کے ایگزیکٹیو ممبر سید خرم نقوی،آغا نقی مہدی ،زاہد مہدوی، علی عباس مرزا،عقیل زیدی،سید حسین زیدی،شیخ عمران علی،فصاحت بخاری،سمیت دیگر عمائدین و عزاداران کی بڑی تعدا نے شرکت کی،اجلاس میں یوم علی علیہ السلام اور یوم القدس پر تفصیلی گفتگو،یوم علی پر بریفنگ دیتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنما آغا نقی مہدی کا کہنا تھا کہ مرکزی جلوس صبح 9 بجے مبارک حویلی سے برآمد ہو گا،جو کہ اپنے مقررہ راستوں اندرون موچیدروازہ،محلہ شیعیاں سے ہوتا ہواچوہٹہ مفتی باقر اور کوتوالی چوک پہنچے گا،جہاں مجلس وحدت مسلمین کے کے رہنما علامہ سید حید الموسوی نماز ظہرین ادا کریں گے،نماز کے بعد مرکزی جلوس رنگ محل ،پانی والا تالاب،ٹبی سٹی،بازار حکیماں سے ہوتا ہوا بھاٹی چوک پہنچے گا شام 6 بجے کے قریب کربلا گامے شاہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیر مین عزاداری سیل حاجی امیر عباس مرزا نے وحدت سکاوٹس کے ذمہ داران اور عزاداران سے اپیل کی کہ وہ جلوس اور عزاداران کی حفاظت اور امن عامہ کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔