صلاح الدین اور دیگر پر الزامات کردار کشی کی گھناؤنی سازش ہے ، لشکرطیبہ

صلاح الدین اور دیگر پر الزامات کردار کشی کی گھناؤنی سازش ہے ، لشکرطیبہ

سرینگر (آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں لشکرطیبہ کے سربراہ محمود شاہ نے سید صلاح الدین اور دیگر حریت رہنماؤں پر بھارت کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید صلاح الدین اور حریت پسند قیادت تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں ہیں متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور دیگر حریت قائدین پر الزامات لگانا ان کی کردار کشی کی گھناؤنی سازش ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے پہلے بھی استعمال کرتا رہا ہے بلکہ وہ اس سے بھی بڑھ کر جسمانی اذیتیں بھی دیتا رہا ہے اور اب بھی انہی طریقوں کا استعمال کر کے تحر آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس میں وہ ہمیشہ ناکام رہا ہے اور آگے بھی رہے گا ۔انہوں نے کشمیری قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس میں شہداء اسیروں کے لواحقین اور دیگر غریب لوگوں کا خیال رکھا جائے اپنی خوشیوں میں انہیں بھی ہر صورت میں شامل کیا جائے ۔

مزید : عالمی منظر