ہمیں ایک مرتبہ مکمل طور پر لائن آف کنٹرول کی تاربندیِ کرنی ہوگی راج ناتھ سنگھ

ہمیں ایک مرتبہ مکمل طور پر لائن آف کنٹرول کی تاربندیِ کرنی ہوگی راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر میں کنٹرول لائن پر مکمل طور پر تار بندی ( باڑھ ) میں وقت لگے گا لہذا تب تک کشمیر میں دراندازی کا خطرہ برقرار رہیگا ۔ کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرھد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ کو موثر جواب دیا جائیگا اور ملکی سالمیت پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ نئی دلی میں اخبار نویسوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں سرحد پار دراندازی پر تبصرہ کرتے ہؤے کہا کہ کشمیر میں سرحد پار دراندازی یقینی طور پر ایک خطرہ بنا ہوا ہے لیکن ابھی یہ خطرہ برقرار رہیگا کیونکہ سرحد پر مکمل طور پر تار بندی نہیں ہوسکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر مکمل طور پر تار بندی نہیں ہوسکتی ہے کیونکہ لائن آف کنٹرول پر ایسے بھی مقامات ہیں جہاں تاربندی کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ حالات کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں ہر معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا یہی وجہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں ایک مرتبہ مکمل طور پر لائن آف کنٹرول کی تاربندی کونی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ برفباری کی وجہ سے بھی بار بار تار بندی کو نقصان پہنچتا رہتا ہے اور ہر سال برف پڑنے کی وجہ سے ہماری کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکمل تار بندی میں بھی وقت درکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت سیکیورٹی ایجنسیوں کو چوکس رہنا ہوگا اور اس سلسلے میں حالات کے عین مطابق حکمت عملی تیار کرنی ہوگی جس کی وجہ سے دراندازی کے زیادہ سے زیادہ واقعات کو رد کا جاسکے۔

مزید : عالمی منظر