تیونس میں دہشت گردی کے خلاف کریک ڈاؤن ، ایک ہزار افراد گرفتار

تیونس میں دہشت گردی کے خلاف کریک ڈاؤن ، ایک ہزار افراد گرفتار

 تیونسیہ(اے پی پی) تیونس کی پولیس نے میں رواں سال مارچ سے جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ایک ہزار مشتہبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ نے تیونس حکام کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف کریک ڈاؤن مارچ میں قومی میوزیم پر حملے کے بعد شروع کیا گیااور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کے دوران8 ہزار مکانات کی تلاشی بھی لی گئی۔ واضح رہے کہ قومی میوزیم پر حملے میں ایک پولیس اہکار اور21 غیرملکی سیاح ہلاک ہوئے تھے جبکہ تیونس کے سیاحتی علاقے سوسہ میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے میں بھی 38 سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر