مودی عید الفطر کے روز مقبوضہ کشمیر کے دورہ کریں گے

مودی عید الفطر کے روز مقبوضہ کشمیر کے دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (کے پی آئی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عید الفطر کے روز مقبوضہ کشمیر کے دورہ کریں گے سری نگر میں ایک بڑی افطار پارٹی بھی دیں گے ۔ ریاستی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیلاب زدگان کو مزید معاوضہ فراہم کرنے ، اقتصادی حالت کو بہتر بنانے اور ریاست میں تعمیر وترقی کے حولاے سے وزیر اعطم اہم اعلانات کریں گے ۔ وزیر اعظم ہند نریندر مودی اپنے دورے کے دوران ریاست کی اقتصادی ھالت کو بہتر بنانے کیلئے فائنانشل پیکیج کا بھی اعلان کر نے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ممکنہ طور پر امرناتھ پوترا گھپاجا کر شیو لنکم کے درشن بھی کرینگے جبکہ پی ڈی پی، بی جے پی مخلوط حکومت کے سو دن گزرجانے اور حکومت کی کارکردگی کے بارے میں وزیر اعظم ہند ریاست کے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید سے بھی ملاقات کریں گے ۔

مزید :

عالمی منظر -