کرپشن سے پاک حکومت ہی ملک کیلئے کچھ کر سکتی ہے،سعدیہ سہیل رانا

کرپشن سے پاک حکومت ہی ملک کیلئے کچھ کر سکتی ہے،سعدیہ سہیل رانا

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکومت کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے ملک میں غربت ، مہنگائی اور بیروزگاری بری طرح اپنے پنجے گاڑ چکی ہے جس کی وجہ سے لوگ فاقے اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کے کانوں سے جوں تک نہیں رینگتی، حکمرانوں کے پاس عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی نہ ہونے کے باعث آج غریب خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1