ہنگری ، سرحد پر 175کلو میٹر طویل خاردار باڑ لگانے کی منظوری

ہنگری ، سرحد پر 175کلو میٹر طویل خاردار باڑ لگانے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بڈاپسٹ(اے پی پی) ہنگری کی پارلیمنٹ نے تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لئے 175 کلو میٹر طویل سرحد پار باڑ لگانے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنگری کی پارلیمنٹ نے تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لئے ہنگری اور سربیا کے درمیان 175 کلو میٹر طویل سرحد پر خار دار باڑ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ دیوار افغانستان شام اور عراق سے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے میں مدد دے گی۔ واضح رہے کہ مذکورہ اقدام کی تجویز ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اور بان نے پیش کی تھی جس کے جواب میں اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پناہ گزینوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا ۔ دوسری جانب اس فیصلے کے باعث ہنگری اور یورپی یونین میں بھی تناؤ بڑھتا جارہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -