ایل ڈی اے کو سگنل فری کو ریڈ ور منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت

ایل ڈی اے کو سگنل فری کو ریڈ ور منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت

 اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے لاہور میں کینال روڈ پر تاریخی درختوں کی کٹائی کے مقدمے میں ایل ڈی اے کو سگنل فری کوریڈور منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ایل ڈی اے نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات مکمل ہونے تک مزید منصوبہ نہ بنانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ یہ فیصلہ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز جاری کیا ہے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چونکہ ایل ڈی اے اس منصوبے پر 6 کروڑ روپے لگا چکا ہے اور اس منصوبے سے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی ۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ایل ڈی اے کی جانب سے سگنل فری کوریڈور منصوبہ روک دیا تھا جس پر ایل ڈی اے نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا

مزید : میٹروپولیٹن 1