خواتین فٹبال میچ نے ٹی وی کے ریکارڈ توڑ دئیے

خواتین فٹبال میچ نے ٹی وی کے ریکارڈ توڑ دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی)خواتین فٹبال کے عالمی ورلڈ کپ کا فائنل امریکہ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا فٹبال میچ بن گیا ۔نیلسن ریٹنگ کمپنی کے مطابق امریکہ اور جاپان کے درمیان اتوار کو کھیلے جانے والا فائنل 25 لاکھ سے زیادہ ناظرین نے ملاحظہ کیا اس سے قبل یہ ریکارڈ 2014 کے برازیل میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں امریکہ اور پرتگال کے میچ کا تھا جس کو 18 لاکھ لوگوں نے امریکہ میں دیکھا۔جاپان اور امریکہ کے اس مقابلے کو دیکھنے والے لوگوں کی تعداد ایک موقعے پر 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ امریکی کھلاڑی کارلی لویڈ نے میچ میں ایک 13 منٹ کے وقفے میں شاندار ہیٹ ٹرک کر کے اپنی ٹیم کو فائنل جتانے میں اہم کردار ادا کیا۔1991 اور 1999 میں فتح کے بعد یہ امریکی خواتین فٹبال ٹیم کی کسی ورلڈ کپ میں تیسری جیت ہے۔کینیڈا کے شہر وینکوور میں کھیلے جانے والے اس میچ نے ’بگ برادر ‘ اور سلیبریٹی فیملی فیوڈ‘ جیسے امریکی ٹی وی کے بڑے بڑے ’برینڈڈ‘ پروگراموں کو مات دے کر سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کر لی۔