ہاکی میں مایوس کن کارکردگی کی وجوہات کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے ارکان خواب دیکھنے لگے

ہاکی میں مایوس کن کارکردگی کی وجوہات کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے ارکان خواب ...

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے قائمہ کمیٹی کے ارکان ہاکی ٹیم کی کمزوریوں کا جائزہ لینے کے بجائے پی ایچ ایف کی باگ دوڑ سنبھالنے کیلئے میدان میں آ گئے۔تفصیلات کے مطابق اولمپکس سے پہلی بار باہر ہونے پروزیراعظم نواز شریف نے تین رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل دی تھی،جس کے ذمے یہ کام سونپا گیا تھا کہ وہ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناکامی کے اسباب کی نشاندہی اور قومی ہاکی ٹیم کی بہتری کیلئے سفارشات مرتب کرے، مگر تین رکنی کمیٹی جس میں خواجہ جنید، کرنل(ر) مدثر اورشہباز سینئر شامل ہیں پی ایچ ایف کی باگ دوڑ سنبھالنے میں سرگرم ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تینوں ارکان اعلیٰ حکومتی شخصیات کی سفارش پر کمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں، کمیٹی میں شامل خواجہ جنید کو ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی سفارش پر، کرنل(ر)مدثر کو سابق صدر میر ظفر اللہ خان جمالی گروپ کی سفارش پر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اور یہ تینوں ارکان پی ایچ ایف کے سیکرٹری کے عہدے کیلئے سرگرم ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی