کیریبین پریمیئر لیگ،جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا زوکس کو ہرا دیا

کیریبین پریمیئر لیگ،جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا زوکس کو ہرا دیا

جمیکا( نیٹ نیوز) کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ میں والٹن اور کرس گیل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت جمیکاتلاواز نے سینٹ لوشیا زوکس کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 159 رنز کا ہدف 16 اوورز میں ایک وکٹ پر پورا کیا، والٹن 76 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کرس گیل نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ کیون پیٹرسن کی 83 رنز کی دلکش اننگز رائیگاں گئی۔ والٹن کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

جمیکا میں کھیلے گئے میچ میں سینٹ لوشیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 158 رنز بنائے، کیون پیٹرسن نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور 83 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سینٹوکی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں جمیکن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کیا، والٹن 76 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کرس گیل 64 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی