قومی ٹیم کی تاریخی فتح ، انضمام الحق اور جاوید میانداد کا ٹیم کو خراج تحسین

قومی ٹیم کی تاریخی فتح ، انضمام الحق اور جاوید میانداد کا ٹیم کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر انضمام الحق اور جاوید میانداد کا ٹیم کو زبردست خراج تحسین ،سابق کپتان انضمام الحق نے قومی ٹیم کی شاندار پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی فتح ہے، یہ جیت اس لیے بھی خاص ہے کیوں کہ ہمیں ہدف کے تعاقب میں کمزور ٹیم سمجھا جاتا ہے لیکن یونس اور مسعود نے اس شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ زیادہ تر لوگ توقع نہیں کررہے تھے کہ ہم یہ میچ جیت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح سے میچ میں واپسی کرنے سے مستقبل میں بھی پاکستانی ٹیم کے ٹیسٹ میچوں میں حوصلے بلند رہیں گے۔میانداد نے کہا کہ پہلی اننگز میں 215 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم نے جس طرح میچ میں واپسی کی وہ تعریف کے قابل ہے۔
سری لنکا میچ پر حاوی تھا تاہم پاکستان کا 377 رنز کا تعاقب انتہائی شاندار تھا۔ اس سے ٹیم کو مستقبل میں حوصلہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کو خود پر مستقبل میں بھی بھروسہ ہوگا کہ وہ 350۔400 رنز کا بھی تعاقب کرسکتے ہیں۔سابق اسٹار بلے باز جاوید میاں داد نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی یہ فتح شاندار تھی، اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں میں دنیا کی بہترین ٹیم بننے کی صلاحیت موجود ہے۔