کیریبین پریمیئر لیگ،سینٹ کٹس نے بارباڈوس ٹریڈنٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،سیموئلز کی ناقابل شکست ففٹی

کیریبین پریمیئر لیگ،سینٹ کٹس نے بارباڈوس ٹریڈنٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج ٹاؤن(آن لائن) مارلون سیموئلز کی ناقابل شکست ففٹی اور تبریز شمسی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سینٹ کٹس نے بارباڈوس ٹریڈنٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 136 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، کپتان سیموئلز نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، سینٹ کٹس کے تبریز شمسی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔