اے بی ڈی ویلیئربنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار

اے بی ڈی ویلیئربنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار

جوہانسبرگ( نیٹ نیوز) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز آرام کی غرض سے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ ان کی جگہ ہاشم آملہ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغا کل ہو رہا ہے، ٹی ٹونٹی سیریز میں پروٹیز نے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کیا تھا۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں سلواوور ریٹ کی بناء پر ڈی ویلیئرز کو ایک میچ کی معطلی کا سامنا ہے جس کے باعث انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلنا تھا لیکن اب ٹیم کوچ نے مسلسل مصروفیات کے باعث انہیں آخری دو میچوں کیلئے بھی انہیں سکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے، ان کی جگہ آملہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پروٹیز ٹیم کے کوچ رسل ڈومینگو کا کہنا ہے کہ بنگال ٹائیگرز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈی ویلیئرز کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا لیکن ان کی غیرموجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا سنہری موقع ہے، امید ہے کہ وہ موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی