سابق مصری فٹبالر کنگ فو المصری شام میں جاں بحق

سابق مصری فٹبالر کنگ فو المصری شام میں جاں بحق

دمشق (این این آئی)شدت پسند تنظیم دولت اسلامی داعش نے اپنی صفوں میں شامل ہونے والا سابق مصری فٹبالر ھشام عبدالحمید المعروف کنگ فو شامی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران مارا گیا ہے۔کنگ فو المصری کے لقب سے مشہور مصری فٹبالر نے 2013ء کو ملائیشیا میں منعقدہ فٹبال کے عالمی مقابلے میں مصری ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا تاہم مصر میں منتخب صدر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں معزولی کے بعد اس پر اخوان المسلمون کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا مصری میڈیا کے مطابق کنگ فو نے ملائیشیا میں میڈیل کی وصولی کے وقت ہاتھ کی چار انگلیوں سے رابعہ کا نشان بنایا تھا جس سے اس کی کالعدم جماعت اخوان المسلمون سے ہمدردی کا پتا چلتا ہے۔مصر میں اخوان اتحاد کے رکن اور مرکز برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر ھیثم ابو خلیل نے بتایا کہ کنگ فو ہیرو شام میں دولت اسلامی "داعش" کی صفوں میں لڑتے ہوئے شامی فوج کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔ دوسری جانب "داعش" نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ "فیس بک" کے آفیشل صفحے پر کنگ فو کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی