معاشرتی برائیوں سے بچاؤ کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے،حاجی مسعود

معاشرتی برائیوں سے بچاؤ کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے،حاجی مسعود

وزیرآباد(نمائندہ خصوصی)نوجوان نسل کوبے راہ روی اورنشہ جیسی لعنت سے بچا نے کے لئے کھیلوں کافروغ بہت ضروری ہے۔کھیل کودسے جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونماکوفروغ اوراستحکام حاصل ہوتا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہارچیئرمین ہیون ڈویلپرزحاجی مسعودنے محفوظ ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیراہتمام آل پنجاب فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کے فائنل میچ کے موقع پرکیا۔اس موقع پررانا سعید افضل،شیخ محبوب دانش،شفیق کھوکھر،عادل اقبال چیمہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔کرکٹ ٹورنا منٹ کا فا ئنل میچ سیا لکوٹ کرکٹ کلب اورپیپسی کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔پیپسی کرکٹ کلب نے سیا لکوٹ کرکٹ کلب کوہراکر فائنل میچ جیت گئی۔مقررین نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کوگمرا ہی بے راہ روی کے سیلاب میں ڈوبنے سے بچا یا جاسکتا ہے۔جوکھیلوں کوفروغ دیتے ہیں وہ انسانیت سے پیارکرنے والے ہوتے ہیں۔نوجوان نسل ہی ہمارا مستقبل ہے۔اپنے مستقبل کودرخشندہ بنا نے کے لئے ان کوکھیل کے میدانوں کی جانب راغب کرنا ہوگا۔میچ کے اختتام پرمہمانان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی