فیڈریشن نے قومی کھیل کو مذاق بنا کر رکھ دیا

فیڈریشن نے قومی کھیل کو مذاق بنا کر رکھ دیا
فیڈریشن نے قومی کھیل کو مذاق بنا کر رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستا ن ہاکی کا مستقبل کیا ہوگا اس کو کون سہارا دیگا یہ سوال ایسا ہے جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہمیشہ دعوے تو بہت کئے لیکن عملی طور پر اس نے ایسا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے ٹیم ترقی کی منازل طے کرتی پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کی جانب سے مراعات نہ ملنے کا بیان افسوس ناک ہے اور اس بیان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے جس سے یہ اندازہ لگانا آسان ہے کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جارہا ہے اور ان کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ہے اگر ہم ان کے ساتھ انصاف نہیں کریں گے تو کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں اور ہماری توقعات پر پورا اتریں بہرحال ابھی بھی وقت ہے کہ ہم اپنے قومی کھیل کو پروان چڑھاسکتے ہیں اور اس کے لئے مل جل کر کام کرسکتے ہیں آپس کے اختلافات بھلا کر ہاکی کے کھیل کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے پاکستان میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ اور اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے فیڈریشن کو کام کرنا چاہئیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ فیڈریشن میں ایسے لوگوں کو بھی رکھا جائے۔


جو اس کھیل کی ترقی کے لئے سنجیدگی سے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عدم شرکت غیر معمولی بات نہیں ہے جس ملک کا قومی کھیل ہاکی ہو اور وہ ہی اس اتنے بڑے ایونٹ سے دور ہو تو اس کے لئے یہ شرمناک بات ہے بہرحال امید ہے کہ فیڈریشن اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنا کردا ر بخوبی سرانجا م دیں یہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

مزید :

کالم -