مون سون کی آمد ،پنجاب سول سیکرٹریٹ میں بروقت اقدامات شروع

مون سون کی آمد ،پنجاب سول سیکرٹریٹ میں بروقت اقدامات شروع

لاہور(خبر نگار خصوصی)مون سون کی آمد پنجاب سول سیکرٹریٹ میں بروقت اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔محکمہ بلڈنگ کی ٹیم نے ایکسئین کی زیر نگرانی تمام عمارتوں کا معائنہ کرنا شروع کر دیا جبکہ کچی جگہوں پر ٹائلیں لگانے پر کام شروع کر دیا ہے گئے ،گزشتہ سال سول سیکرٹریٹ میں تمام محکموں بشمول چیف سیکرٹری آفس کی چھتیں ٹپکنے لگ گئی تھیں ۔جس کے پیش نظر محکمہ بلڈنگ نے رواں سال بروقت اقدامات کرنا شروع کر دیئے ہیں تاکہ جہاں کو نقص ہے اس کو دور کیا جائے کیونکہ گزشتہ سال بارشوں کیوجہ سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی چھتیں گریں گئی تھیں اور ہوم ڈیپارٹمنٹ میں ریکارڈ بھی بارش کی نظر ہو گیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4