موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس کے مختلف سکولوں کے دورے

موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس کے مختلف سکولوں کے دورے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے جامعہ شریفیہ اسلامک سینٹر‘ بارہ دری روڈ‘ شاہدرہ‘ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن‘ الحمد کالونی‘ رجمانپورہ‘ لاہور‘گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی گلاس اینڈ سرامکس‘ شاہدرہ‘اقراء اسلامک تحفیظ القرآن‘ ماڈل کالونی‘ نیو بلاک‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد170تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4