حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے حوالے سے کانفرنس آج ہوگی

حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے حوالے سے کانفرنس آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) خلیفۃالرسول امیر المومنین حضرت سیدناعلی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کی نسبت سے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرِ اہتمام کانفرنس کا انعقاد آج ہو گا۔کانفرنس آج بروز جمعرات بوقت 11:00بجے دن کمیٹی روم، ایوان اوقاف لاہور میں انعقاد پذیرہو رہی ہے۔ جس کی سرپرستی صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب میاں عطاء محمد مانیکا کرینگے ان کے ہمراہ سیکرٹری ؍چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب محمد شہریار سلطان ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف محمد شاہد لالی و دیگر مشائخ و عظام کے علاوہ چاروں مکاتب فکر کے نمائندہ علماء کرام مفتی محمد اقبال چشتی امیر جماعت اہل سنت صوبہ پنجاب(بریلوی)، ڈاکٹر محمد حسین ،پرنسپل ادارہ منہاج الحسین (اہل تشیعہ)، مولانا زاہد محمود قاسمی، کوآرڈنیٹر اتحاد بین المسلمین (دیو بندی) اور ڈاکٹر عبدالغفور راشد، کوآرڈنیٹر اتحاد بین المسلمین (اہل حدیث) اظہار خیال کرینگے جبکہ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ابتدائی کلمات سے نوازے گے۔