عید کے قریب آتے ہی با زاروں میں خواتین کا رش بڑ ھنے لگا ،خریداری تیز

عید کے قریب آتے ہی با زاروں میں خواتین کا رش بڑ ھنے لگا ،خریداری تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)عید کے قریب آتے ہی لاہور شہر کے با زاروں میں خواتین کا رش بڑ ھنے لگا ۔گزشتہ سال کی نسبت اشیاء کی قیمتوں میں اضا فہ کے با وجود خریدار خریداری کر نے پر مجبور ہے تفصیلات کے مطابق لاہور کے سب سے مشہور با زار انا ر کلی مین خواتین نے عید شاپنگ شروع کر دی ہے پا کستان سروے میں گفتگو کر تے ہو ئے خواتین ،ارم بی بی ،اقراء ،حنا، آسما کا کہنا ہے کہ ہر سال عید کی تیا ریا ں جوشو خروش سے کر تے ہیں خصو صا ا نار کلی با زار کا چکر ضرور لگا تے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس سال عید کی تیاریوں میں مشکلات کا سا منا ہے کیو نکہ مہنگا ئی ڈبل ہو گئی ہے ایک طرف تو رمضان مبا رک کی و جہ سے اخرا جات میں اضیا فہ اور دوسری جا نب عید کی تیا ریا ں کانا بہت مشکل ہو جا تا ہے ، جس قیمت پر پہلے دو سوٹ ملتے تھے اب ایک ملتا ہے کپڑوں ،جو توں جیو لری ، چو ڑیوں کی قیمتیں بھی آسما ن سے با تیں کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکو مت کو چا ہیے کہ پرائس کو کنٹرول کر ے اور سستے عید با زار لگا ئے جا ئیں تا کہ غریب لوگ بھی عید کی خو شیا ں منا سکیں ۔