ورچوئل یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ متعارف کروانے کے حوالے سے تقریب

ورچوئل یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ متعارف کروانے کے حوالے سے تقریب

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹرڈاکٹر نوید اے ملک نے یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ متعارف کروانے کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے تعلیم اور تحقیق کو عالمی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ورچوئل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی آسان دوستانہ ویب سائٹ بنانے پر تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ ورچوئل یونیورسٹی کو ملک کے بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں۔ورچوئل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود اوپن کورس ویئر لنک سے پاکستان کے تعلیمی ادارے249 طلبہ اور بعض دیگر ممالک کے سکالرز بھی اعلیٰ تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔ورچوئل یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم سب کے لیے کے ماٹو پر عمل پیرا ہے۔اِس موقع پر تمام پرنسپل افسران اور دیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4