حاجی محمد اعجاز کی جانب سے خرم روحیل اصغر کے اعزاز میں افطار ڈنر

حاجی محمد اعجاز کی جانب سے خرم روحیل اصغر کے اعزاز میں افطار ڈنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبرنگار) حاجی محمد اعجاز سابق ایم پی اے کی جانب سے مسلم لیگی رہنما خرم روحیل اصغر کے اعزاز میں رحمت شادی ہال میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر خرم روحیل اصغر معززمہمانان کے ساتھ گھل مل گئے۔ انھوں نے کہا اس قسم کے اجتماعات اور افطار ڈنر اس ماہِ مقدس میں اللہ کریم کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انھوں نے حاجی محمد اعجاز کی اس دعوت اور اُن کے جذبہ کو بے حد سراہا۔ حاجی محمد اعجاز نے خرم روحیل اصغر کے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اس دعوت میں تشریف لانے کے لیے اُن کا اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس طرح یہ تقریب خیروبرکت کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔