بنک کیش ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگانے کاکوئی جواز نہیں بنتا،حامد سرور

بنک کیش ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگانے کاکوئی جواز نہیں بنتا،حامد سرور

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ حکمران عوام کے خون پرپل رہے ہیں،حکومت کاعوام کے پیسوں پرانحصارمیاں نوازشریف اوراسحق ڈار کے ناقص معاشی ویژن کاشاخسانہ ہے۔بنک کیش ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگانے کاکوئی جواز نہیں بنتا۔حکومت بتائے پچھلے سات برسوں میں ٹریڈرزاورصارف کوکیا ریلیف دیا ہے۔جھرلو حکومت کوباہرسے زیادہ اندر سے خطرہ ہے۔حکمرانوں کااپنے دوست نمادشمنوں پرضرورت سے زیادہ انحصار انہیں لے ڈوبے گا۔وفاقی اورصوبائی وزراء اورایڈوائزرشریف برادران کواپنے غلط مشوروں سے گمراہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم اوروزیراعلیٰ تک درست معلومات نہیں پہنچائی جارہیں اوردوسری طرف عوام کوبھی اندھیرے میں رکھاجارہا ہے۔حکومت مدت پوری کرے گی یا عدت یہ تووقت فیصلہ کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں حامدسرورنے مزید کہا کہ اگر حکمرانوں نے آمرانہ طرزحکومت ترک نہ کیا توتاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی ۔حکمران عوام کوضروریات زندگی فراہم کرنے کی بجائے الٹا ان سے سب کچھ چھین رہے ہیں،بنک کیش ٹرانزیکشن ٹیکس ایک عاقبت نااندیشانہ اورآمرانہ فیصلہ ہے فوری واپس لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کاحکمرانوں کیلئے اظہارناپسندیدگی بڑھتا جارہا ہے ۔

،اگرلوگ سڑکوں پرنکل آئے توحکمرانوں کوراہ فرارنہیں ملے گی ۔11مئی 2013ء کے انتخابات میں بڑے پیمانے پرجھرلوسے جمہوریت کمزورہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سیاسی کارکنوں کوہراساں کرنے اوراپنا اقتداربچانے کیلئے کالے قوانین بنارہے ہیں۔پولیس والے دہشت گردوں کی بجائے عوام کیلئے دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہوروالے ہمیشہ پولیس کواپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4