منشیات رکھنے کے جرم میں 2مجرموں کو عمرقید، تیسریکو 12سال کی سزا

منشیات رکھنے کے جرم میں 2مجرموں کو عمرقید، تیسریکو 12سال کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن رفاقت علی قمر نے 40کلو چرس رکھنے کے جرم میں 2مجرموں اکرام اورصابر کو عمرقید جبکہ تیسرے مجرم محمد شریف کو 12سال 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔عدالت میں تھانہ کاہنہ پولیس نے 3 ملزمان اکرام، محمد صابراور شریف کے خلاف 40کلو چرس رکھنے کے الزام میں چلان پیش کیا محمد اکرام پر پندرہ کلو چرس۔ صابر پر پندرہ کلو چرس اور شریف پر دس کلو چرس رکھنے کا الزام تھا عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت کی اور ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر اکرام اور صابر کو عمر قید ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ محمد شریف کو بارہ سال چھ ماہ قید اور 8ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا ئی ہے دی۔عدالت نے لکھا کہ عمر قید کے دونوں ملزم اگر جرمانے کی رقم ادا نہ کرے تو ان کو مزید ایک ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔ملزمان کے خلاف پولیس نے 2011میں مقدمہ درج کرکے چالان پیش کررکھا تھا۔