100انڈیکس 2بالائی حدوں کی کمی سے 35300پوائنٹس کی سطح پر آگیا

100انڈیکس 2بالائی حدوں کی کمی سے 35300پوائنٹس کی سطح پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مندی کا رحجان دیکھا گیا،کے ایس ای 100انڈیکس 2بالائی حدوں کی کمی سے 35500پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے گر کر 35300پوائنٹس کی سطح پر آگیا،مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمایے میں 27ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم مارکیٹ کے سرمایے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے کی سطح پر برقرار رہا،جبکہ کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 4کروڑ شیئرز کم رہا۔ 100انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ39پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس35576.42پوائنٹس پر جاپہنچا ،تاہم منافع کے حصول کی خاطر حصص کے فروخت پر دباؤ کے سبب انڈیکس کاروبار کے اختتا م تک یہ سطح برقرار نہ کھ سکا،جبکہ ٹریڈنگ کے دوران ہی ایک وقت میں انڈیکس35500،35400،اور 35300 پوائنٹس کی 3بالائی حدوں سے گرکر 35250.36 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی گر گیا تھا تاہم حکومتی مالیاتی اداروں اور دیگر انسٹی ٹیوشن کے مارکیٹ میں متحرک ہوجا نے کی وجہ سے کاروبار کے اختتام تک انڈیکس میں 35300پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 208.86 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔
جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 35537.69پوائنٹس سے گھٹ کر35328.83پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 174.62پوائنٹس اضافے سے22062.58پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24716.81پوائنٹس سے کم ہوکر 24612.02پوائنٹس پرآگیا۔تیزی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں27ارب 20کروڑ3لاکھ15 ہزار 376روپے کی کمی ہوئی جس سے اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ76کھرب31ارب7کروڑ25لاکھ64ہزار660روپے سے گھٹ کر 76کھرب3ارب87کروڑ22لاکھ49ہزار284روپے ہوگیا۔بدھ کے روز مارکیٹ میں40کروڑ57لاکھ92ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 17ارب روپے تک محدود رہا جبکہ منگل کو 44کروڑ20لاکھ25ہزارحصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو19ارب روپے ریکارڈکیا گیا۔بدھ کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر364کمپنیوں کا کاروبارہوا جن میں سے 138کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،208میں کمی اور18کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے جہانگیر صدیقی 3کروڑ66لاکھ،بائیکو پیٹرولیم3کروڑ35لاکھ،،پاک انٹرنیشنل بلک3کروڑ،دیوان سیمنٹ 2کروڑ58ہزار اورکے الیکٹرک2کروڑ42لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یو نی لیور فوڈز کے بھاؤ میں291.67روپے اور کولگیٹ پامولو کے بھاؤ میں73روپے کا اضافہ جبکہ باٹا پاک کے بھاؤمیں100روپے اور ایکسائیڈ پاک کے بھاؤمیں 47.89روپے کی کمی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ #/s#

مزید :

کامرس -