ٹوکیو ٗہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو مندی کا رجحان دیکھا گیا

ٹوکیو ٗہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو مندی کا رجحان دیکھا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (این این آئی)ٹوکیو ٗہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 3.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 638.95 پوائنٹ کی کمی سے 19737.64 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 3.34 فیصد یا 54.75 پوائنٹس کی کمی سے 1582.48 پوائنٹس ہو گیا۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں 7.35 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 1836.22 پوائنٹ کی کمی سے 23939.09 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا

جبکہ شنگھائی سٹاک ایکسچینج کا اہم ترین کمپوزٹ انڈیکس 259.72 پوائنٹس کی کمی سے 3467.40 پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 4.07 فیصد یا 78.61 پوائنٹس کی کمی سے 1854.22 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -