ٹیوٹا نے 3سالہ ڈی اے ای نصاب پر نظرثانی کردی: عرفان قیصرشیخ

ٹیوٹا نے 3سالہ ڈی اے ای نصاب پر نظرثانی کردی: عرفان قیصرشیخ

لاہور ( کامرس رپورٹر): چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹانے 3 سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنئیرز( ڈی اے ای) آٹو موبائل اینڈ ڈیزل ٹیکنالوجی اور آٹو اینڈفارم مشینری ٹیکنالوجی کے کورسز کے نصاب میں نظرثانی کردی۔ نصاب کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے اورانڈسٹری کے ضروریات کے مطابق کرنے کیلئے سرمایہ کاروں اور متعلقہ صنعت کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں ٹیوٹا افسران اظہر اقبال شاد، حامد غنی انجم، اختر عباس بھروانہ، عبدالقیوم، سرفراز انور اوردیگر افسران موجود تھے ۔عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ تین سالہ ڈپلومہ3 سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنئیرز( ڈی اے ای) آٹو موبائل اینڈ ڈیزل ٹیکنالوجی کے دوسرے سال کے نصاب میںآئی سی انجن میں مسائل، سسپنشن، اسٹرینگ اینڈ بریک اور اپلائیڈ تھرموڈائنامکس جبکہ تیسرے سال میں کاربیوریشن، آٹوموٹیو ٹرانسمیشن، کیڈ اینڈ آٹومیشن کو شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح 3 سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنئیرز( ڈی اے ای) آٹو اینڈفارم مشینری ٹیکنالوجی کے دوسرے سال کے نصاب میں کراپ ہسبنڈری جبکہ تیسرے سال میں زمینی کھاد اورزمینی منتقلی مشینری کو شامل کیا گیا ہے۔نظرثانی کے گئے دونوں ڈپلوموں کو آئندہ تعلیمی سال سے شروع کر دیا جائے گا۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹاجدید کورسز کو متعارف کروانے کے علاوہ اپنے اداروں میں پڑھائے جانے والے پرانے نصاب کو بھی بین الاقوامی معیار اور انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق نظر ثانی کر رہی ہے۔

پرانے نصاب پر نظر ثانی کرنے کیلئے باقاعدہ سمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں سرمایہ کاروں کے علاوہ متعلقہ ٹیکنالوجیز کے ماہرین نے بھی شرکت کی جن کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب کو تبدیل کیا گیا ہے تاکہ زیر تربیت نوجوان نسل جدید تقاضوں کے مطابق فنی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر اپنا کورس مکمل کرنے کے بعد فوری روزگار حاصل کر سکیں۔

مزید : کامرس