اسلام پورہ رمضان بازار صارفین کے لئے اطمینان کا باعث ہے، چودھری لیاقت

اسلام پورہ رمضان بازار صارفین کے لئے اطمینان کا باعث ہے، چودھری لیاقت
 اسلام پورہ رمضان بازار صارفین کے لئے اطمینان کا باعث ہے، چودھری لیاقت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ادبی رپورٹر) اسلام پورہ میں لگائے گئے رمضان بازار میں سستی اور معیاری اشیائے ضرورت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور جہاں بھی کوئی شکایت پائی جائے گی اس کا فوری طورپر تدارک کیا جائے گا۔ یہ بات یوسی 58کے وائس چیئرمین کے امیدوار اور لیگی عہدیدار چودھری لیاقت نے پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف، حمزہ شہباز شریف اور ایم پی اے ماجد ظہور کی رہنمائی میں اسلام پورہ اتوار بازار صارفین کے لئے اطمینان کا باعث ہے جہاں انہیں عمدہ اور بہترین اشیاء بازار سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔ چودھری لیاقت نے مزید کہاکہ وہ یوسی 58کا وائس چیئرمین منتخب ہونے کے بعد علاقے کے عوام کی اس طرح خدمت کرتے رہیں گے۔