فرانس یونان کی جانب سے یورو زون چھوڑنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا ، فرانسیسی وزیراعظم

فرانس یونان کی جانب سے یورو زون چھوڑنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا ، فرانسیسی ...

پیرس(اے پی پی) فرانس کے وزیراعظم مینوئل والز نے کہا ہے کہ فرانس یونان کی جانب سے یورو زون چھوڑنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا اور اس کے یورپی دنیا پر اثرات مرتب ہوں گے۔ فرانسیسی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونان کے ساتھ معاہدے کے لئے جواز موجود ہیں انہوں نے کہا کہ فرانس سمجھ گیا ہے کہ یونان کی جانب سے یورو زون چھوڑے کا خطرہ ہم مول نہیں لے سکتے۔ جس کے پوری دنیا پر اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے یہ باتیں یونان میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج پر بحث کرنے کیلئے یورو زون سربراہان کے اجلاس سے چند گھنٹے قبل کہی۔

مزید : کامرس