لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزمندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای25 انڈیکس 90.14پوائنٹس کی کمی اضافہ کے ساتھ6172.09 بندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 114کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔13کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،19کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ82کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔مارکیٹ میں کل19 لاکھ17 ہزار540حصص کا کاروبار ہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں این آئی بی بنک لمیٹڈکے 5 لاکھ 95 ہزار500حصص کاکاروبارہوا۔

۔بنک آف پنجاب لمیٹڈکے4لاکھ46 ہزارحصص جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے2 لاکھ23ہزارحصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضا فہ سنتھیٹکس پروڈکٹس انٹر پرائزز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.72روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت8.00روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -