جوبلی جنرل انشورنس اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے صارفین کو جنرل انشورنس پراڈکٹ فراہم کریگی

جوبلی جنرل انشورنس اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے صارفین کو جنرل انشورنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن )جوبلی جنرل انشورنس اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے صارفین کو جنرل انشورنس پراڈکٹ فراہم کریگی جس کے تحت صارف اہلیہ اور بچوں سمیت 200 کولیفائنگ میڈیکل کنڈیشن میں دنیا کے 100 لیڈنگ میڈیکل سینٹرز میں سہولتوں سے استفادہ حاصل کرینگے۔ پاکستان کی صف اول کی جوبلی جنرل انشورنس بینک صارفین کو دور جدید کی مناسبت سے ہم آہنگ رکھنے میں پیش پیش ہے۔ اس سلسلے میں جے جی آئی اور ایس سی بی پی کے درمیان معاہدہ پر دستخط کی تقریب مقامی ہال میں منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر جوبلی جنرل انشورنس طاہر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ سیکٹر میں ورلڈ کلاس انشورنس سہولتیں فراہم کرینگے۔
انشورنس پراڈکٹ صارفین کے لائف اسٹائل کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو مناسب اخراجات میں سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے سی ای او ، شہزاد دادا نے کہا کہ جنرل انشورنس اضافی اخراجات سے تحفظ میں معاون ثابت ہوگی۔ عالمی معیار کے مطابق سروسز کی فراہمی ترجیحات مین شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مقابلے کے اس دور میں معاری کام سے سبقت حاصل کی جاسکتی ہے۔ #

مزید :

کامرس -