مویشیوں‘مرغیوں میں بیماری کی جدید تشخیصی سہولت مفت فراہم کی جائیگی: نسیم صادق

مویشیوں‘مرغیوں میں بیماری کی جدید تشخیصی سہولت مفت فراہم کی جائیگی: نسیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایت پرمحکمہ لائیوسٹاک کی صوبائی لیبارٹری برائے تشخیص امراضِ حیوانات -16کوپر روڈ ، لاہور میں مویشی پال اورمرغبان حضرات کے لیے درج ذیل جدیدتشخیصی ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم کردی گئی ہے۔جن میں بھینسوں اور گائیوں کی ٹی بی کا ٹیسٹ ،بھینسوں اور گائیوں کی انتڑیوں کی ٹی بی کا ٹیسٹ ،بھینسوں اور گائیوں میں وائرل ڈائریا کا ٹیسٹ ،بڑے اور چھوٹے جانوروں میں اسقاطِ حمل کا ٹیسٹ ،بڑے اور چھوٹے جانوروں میں انتڑیوں کے زہر کا ٹیسٹ،سوزشِ ہوانہ پیدا کرنے والے مختلف جراثیم کی تشخیص کا ٹیسٹ،بڑے جانوروں میں چوڑے مار مرض کی تشخیص کا ٹیسٹ،مرغیوں میں رانی کھیت کی بیماری کی تشخیص کا ٹیسٹ،مرغیوں میں سانس کی بیماری مائیکوپلازما کے مرض کی تشخیص کا ٹیسٹ،جانوروں کے خون میں نمکیات کی کمی کو جانچنے کا ٹیسٹ سمیت دیگربیماریوں کی مکمل تشخیص کی جائیگی۔

، جانوروں میں جگر اور گردے کے امراض کی تشخیص کا ٹیسٹ،جانوروں میں انتڑیوں کی بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم کی تشخیص کا ٹیسٹ، دودھ میں ملاوٹ جانچنے کا ٹیسٹ۔ اسکے علاوہ دودھ ، خون ، گوبراور مختلف قسم کے اعضاء اور رطوبتوں سے مختلف ٹیسٹوں کی سہولت جو پہلے ہی سے فارمرزکو فراہم کی جارہی ہے ان میں منہ کھر بیماری کی تشخیص کا ٹیسٹ، بکریوں اور بھیڑوں میں مرض کاٹا کی تشخیص کا ٹیسٹ،خون میں پانے جانے والے جراثیم اور کرموں کا ٹیسٹ،انتڑیوں ، معدہ اور جگر کے کرموں کا ٹیسٹ ،بیرونی جلدی امراض پیدا کرنے والے جراثیموں کا ٹیسٹ،بعد از مرگ معائنہ کے ذریعے امراض کی تشخیص شامل ہیں۔یہ تمام ٹیسٹ مویشی پال اورمرغبان حضرات کی رہنمائی اور لائیوسٹاک اورپولٹری سیکٹر میں انقلاب کی حیثیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے پرندوں اورجانوروں میں بیماریوں کی بروقت تشخیص کرکے انہیں صحیح علاج ومعالجہ کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے جس سے مویشی پال اورمرغبان حضرات کی معاشی حالت میں بہتری کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کرے گا۔

مزید :

کامرس -