شمالی نائجیریا کے شہرزاریا میں بم دھماکے میں 20افراد ہلاک

شمالی نائجیریا کے شہرزاریا میں بم دھماکے میں 20افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجا(اے پی پی) شمالی نائجیریا کے شہر زاریا میں ایک بم دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بم دھماکا ایک سیکورٹی چیک پوائنٹ کے قریب ہوا جہاں سکول کے اساتذہ اور عوامی شعبے کے کارکنان اپنی شناخت کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ مقامی حکام نے اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم بوکوحرام پر عائد کی ہے۔ واضح رہے کہ نائجیریا کے شمال علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے بوکوحرام کے حملوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -