شمالی کینیا میں الشباب کے حملے میں 14 مزدور ہلاک،11زخمی

شمالی کینیا میں الشباب کے حملے میں 14 مزدور ہلاک،11زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیروبی(اے پی پی) کینیا میں سرگرم دہشت گرد تنظیم الشباب کے شمالی علاقے میں ایک حملے میں 14مزدور ہلاک اور 11زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق الشباب نے صومالیہ اور کینیا کی سرحد کے قریب سوکو مَبْوزی کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق مزدوروں پر پہلے پٹرول بم پھینکے گئے اور پھر انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں الشباب نے 36 مزدوروں کو قتل کر دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -