رمضان پیکج سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے، وزیراعلیٰ

رمضان پیکج سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے، وزیراعلیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کے تاریخی رمضان پیکیج سے عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے ۔ صوبے کے عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ سستے رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف اورسہولتوں کی فراہمی کے انتظامات پہلے سے بڑھ کرکئے گئے ہیں۔ رمضان بازاروں کیساتھ عام مارکیٹ میں بھی اشیائے خوردونوش کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے موثر مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا ہے۔ رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی اشیائے خورد و نوش کی مناسب داموں دستیابی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں باقاعدگی سے دورے کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کی جگہ جیل ہے۔ منافع خوری کی آڑ میں عوام کااستحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے چودھری خالد جاوید وڑائچ، ایم پی اے چودھری محسن اشرف، ایم پی اے احسان الحق باجوہ اور ایم پی اے میاں مرغوب احمد شامل تھے،ایم پی اے منشاء اللہ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -